ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سبھا ش کنٹیا نے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا

سبھا ش کنٹیا نے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا

Sun, 02 Oct 2016 10:44:55    S.O. News Service

بنگلورویکم اکتوبر(ایس او نیوز) سینئر آئی اے ایس آفیسر سبھاش چندرا کنٹیا نے آج ریاست کے چیف سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی اور انتظامیہ کو متحرک بنانے کی طرف ان کی پوری توجہ مرکوز رہے گی۔ آج سابق چیف سکریٹری اروند جادھو سے اپنے نئے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کے چیف سکریٹری کے طور پر ان کی فوری توجہ انتظامیہ کو فعال بنانے کی طرف ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی ان کا اولین مقصد ہے، اپنی میعاد کے دوران ان کی کوشش یہی ہوگی کہ عوام اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کام کرسکیں۔ انتظامیہ کی جوابدہی کو بڑھایا جائے گا اور ساتھ ہی سرکاری ملازمین اور افسران میں ذمہ داری کے احساس کو پروان چڑھایا جائے گا۔مسٹر سبھا ش کنٹیا آج 35 ویں ریاستی چیف سکریٹری بنے ، ان کی میعاد 2017 کو ختم ہوگی۔اس موقع پر اروند جادھو نے کہاکہ ریاست کے چیف سکریٹری کے طور پر جن لوگوں نے ان کا تعاون کیا ہے ان تمام کا وہ شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔


Share: